ڈاکٹر طاہر القادری کا دریا خان کے ضمنی انتخابات کیلئے عوامی تحریک کے امیدوار کے نام کا اعلان

اتوار 23 نومبر 2014 00:29

ڈاکٹر طاہر القادری کا دریا خان کے ضمنی انتخابات کیلئے عوامی تحریک کے ..

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بھکر میں دریا خان کے ضمنی انتخابات کیلئے عوامی تحریک کے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا،دریا خان کے صوبائی الیکشن میں عوامی تحریک کی جانب سے نظر عباس خاور ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو پاکستان عوامی تحریک نے دریا خان کے ضمنی انتخابات کیلئے عوامی تحریک کے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ،دریا خان کے صوبائی الیکشن میں عوامی تحریک کی جانب سے نظر عباس خاور ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

بھکر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عوام ووٹ دیتے وقت میرا چہرہ دیکھیں اور نظر عباس کو ووٹ دے کر تحریک میں شامل ہو جائیں، دریا خان کا صوبائی الیکشن ہماری تحریک کا پہلا امتحان ہے۔ واضح رہے کہ دریا خان کی صوبائی نشست پر 29نومبر کو ضمنی انتخابات کا معرکہ ہو گا،ضمنی انتخابات میں عوامی تحریک کے امیدوار کا نشان الماری ہو گا۔

متعلقہ عنوان :