پاکستان تیزی کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو وسعت دے رہاہے، 2020 تک 200 کے قریب جوہری ہتھیار بنا لے گا،پاکستان نے ابھی تک اس بات کو واضح نہیں کیا کہ وہ ان ہتھیاروں کا استعمال کن صورتوں میں کرے گا،امریکی تھنک ٹینک ”کونسل آن فارن ریلیشن“ کا پاکستان کے جوہری اثاثوں سے متعلق اپنی رپورٹ میں دعویٰ

اتوار 23 نومبر 2014 22:26

پاکستان تیزی کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو وسعت دے رہاہے، 2020 ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) امریکی تھنک ٹینک نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے تیزی کے ساتھ اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو وسعت دے رہاہے، 2020 تک 200 کے قریب جوہری ہتھیار بنا لے،پاکستان نے ابھی تک اس بات کو واضح نہیں کیا کہ وہ ان ہتھیاروں کا استعمال کن صورتوں میں کرے گا۔امریکی تھنک ٹینک ”کونسل آن فارن ریلیشن“ نے پاکستان کے جوہری اثاثوں سے متعلق اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو انتہائی نہایت تیزی کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام کو وسعت دے رہاہے اور 2020 تک 200 کے قریب جوہری ہتھیار بنالے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہاں دنیا میں بہت سے ممالک اپنے جوہری اثاثوں کے ذخائر میں کمی کررہے ہیں وہیں ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور پاکستان دنیا میں نہایت تیزی کے ساتھ اپنے جوہری اثاثوں کے ذخائر میں اضافہ کررہا ہے۔

(جاری ہے)

کونسل آن فارن ریلیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ابھی تک اس بات کو واضح نہیں کیا کہ وہ ان ہتھیاروں کا استعمال کن صورتوں میں کرے گا لیکن پاکستان کا یہ عمل اس جانب اشارہ کررہا ہے کہ اس کے یہ ہتھیار ممکنہ بھارتی حملے سے اپنی سالمیت کو محفوظ بنانے اور فوج کی مادروطن کی حفاظت کی صلاحیتیں بڑھانے کے لئے ہیں

متعلقہ عنوان :