Live Updates

گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے جلسے کے بعد کارکنوں کی ہلڑ بازی

اتوار 23 نومبر 2014 22:10

گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے جلسے کے بعد کارکنوں کی ہلڑ بازی

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے جلسے کے بعد کارکنوں نے سٹیڈیم میں ہلڑ بازی کی۔ درجنوں افراد سٹیج پر چڑھ گئے جس پر پولیس نے معمولی لاٹھی چارج کیا۔

(جاری ہے)

جناح سٹیڈیم میں عمران خان کے خطاب کے بعد جلسہ ختم ہوا تو سٹیڈیم میں موجود کارکنوں نے ہلڑ بازی کی۔ کارکنوں نے کرسیاں الٹا دیں اور کشن ہوا میں اچھالتے رہے۔ کارکنوں نے سٹیڈیم میں لگے پوسٹر اور بینر بھی پھاڑ دیئے۔ درجنوں کارکن سٹیج پر چڑھ گئے جس پر پولیس نے معمولی لاٹھی چارج کیا جس کے بعد کارکن منشتر ہوگئے اور اپنے گھروں کو چلے گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :