نواز شریف اور نریندر مودی کی ملاقات خارج از امکان نہیں، بھارت

اتوار 23 نومبر 2014 21:44

نواز شریف اور نریندر مودی کی ملاقات خارج از امکان نہیں، بھارت

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) بھارت کا کہنا ہے کہ نیپال میں سارک کانفرنس کے دوران وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات خارج از امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین کے مطابق اگلے ہفتے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں شروع ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات ہو سکتی ہے تاہم ابھی تک ملاقات کیلئے نہ تو پاکستان نے کہا ہے اور نہ ہی بھارت نے کسی قسم کا رابطہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چھبیس اور ستائیس نومبر کو کھٹمنڈو پہنچیں گے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان اس دوران غیر رسمی بات چیت کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :