Live Updates

تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ہے، دھاوا بولنے کی نہیں، تحریک انصاف نے 30نومبر کو حالات خراب کرنے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹیں گے،وفاقی دار الحکومت کی پولیس کو 2واٹر کینن اور 12ہزار سے زائد آنسو گیس شیل فراہم کر دیئے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ

اتوار 23 نومبر 2014 21:11

تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ہے، دھاوا بولنے کی نہیں، تحریک انصاف نے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ہے، دھاوا بولنے کی نہیں، تحریک انصاف نے 30نومبر کو حالات خراب کرنے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو حکومت نے 30نومبر کو غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر 30 نومبر کو سرکاری عمارتوں پر چڑھائی یا صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا، اس سلسلے میں وفاقی دار الحکومت کی پولیس کو 2واٹر کینن اور 12ہزار سے زائد آنسو گیس شیل فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے 30نومبر کے جلسے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چوہدری نثار نے کہا کہ تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ہے، دھاوا بولنے کی نہیں، ریاستی طاقت کو کمزور نہ سمجھا جائے، حکومت تشدد کا جواب قانون کی طاقت سے دے گی، شاہراہ دستور پر کسی کو جلسے کی اجازت نہیں ہو گی، کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس دفعہ پولیس کو پیچھے رکھا جائے گا، اس کی جگہ ایف سی اور ایلیٹ فورس آگے پہلے حصار میں ہو گی، تحریک انصاف کو دھرنے والی جگہ سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات