وی آئی پی کلچرکا خا تمہ ‘سراج الحق کے بیٹے کی شناخت نہ ہونے پر سیکیورٹی کے ذمہ داروں نے سٹیج پر چڑھنے سے روک دیا

اتوار 23 نومبر 2014 20:44

وی آئی پی کلچرکا خا تمہ ‘سراج الحق کے بیٹے کی شناخت نہ ہونے پر سیکیورٹی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء)وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا منہ بولتا ثبوت سامنے آگیا ‘ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کے بیٹے کی شناخت نہ ہونے پر اجتماع کے اپنے سیکیورٹی کے ذمہ داروں نے سٹیج پر چڑھنے اور خواص کیمپ میں داخلے سے روک دیا ۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بیٹے اور پوری فیملی عوامی پنڈال میں رہائش پذیر جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام منعقدہ مینار پاکستان میں بیرونی مہمانوں کے علاوہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور اس کی پوری فیملی سمیت تمام شرکاکا رہن سہن برابری کی بنیاد پر ہے اور کسی کو بھی وی آئی پی سہولت میسر نہیں اور وی آئی پی کلچر کے کاتمے کا منہ بولتا ثبوت بنا رہا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا بڑا بیٹا معراج الحق پوری فیملی سمیت عوامی پنڈال میں عوام کے درمیان رہائش پذیر ہیں۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کے بیٹوں یا کسی بھی رشتہ دار کو خصوصی کارڈ مہیا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے جماعت اسلامی کے اپنے سیکیورٹی اہلکار بھی امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے بیٹے معراج الحق کو دھتکارتے رہے اور ان کو سٹیج کے قریب مہمانوں کے پنڈال میں داخل ہونے سے بھی روک دیا اور سیکیورٹی انتظامات پر مامور جماعت کے سیکیورٹی رضاکاروں نے بھرپور شناخت ہونے پر بھی داخل نہ ہونے دیا اور بتادیا کہ کوئی کارڈ بنوا کر لانے پر ہی آپ کو اجازت دی جاسکتی ہے۔