حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، ٹی وی رپورٹر پر پولیس تشدد کی انکوائری اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہو گی،وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 23 نومبر 2014 20:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے، جاگ ٹی وی کے رپورٹر پر پولیس تشدد کی انکوائری اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہو گی۔

(جاری ہے)

اتوار کو پی آئی ڈی میں صحافیوں کے شدید احتجاج کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات نے تھانہ سیکرٹریٹ میں قید جاگ ٹی وی کے رپورٹر عابد راہی کو تھانے سے پی آئی ڈی بلوایا جہاں پر انہوں نے پورے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں، انہوں نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ حکومت صحافیوں کوآزادانہ ماحول میں پیشہ وارانہ امور سر انجام دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی، مذکورہ رپورٹر پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروای کی جائے گی۔