Live Updates

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس (کل) بلائے جانے کا امکان، پارٹی چیئرمین کورکمیٹی کوچینی اور امریکی سفراء سے ہونے والی ملاقاتوں بارے آگا ہ کریں گے ، 30 نومبر کے جلسے میں 100 اہم سیاسی جماعتوں کے قائدین اور راہنماؤں کو شرکت کے دعوت نامے دینے سمیت دیگر امور پر اہم فیصلے متوقع

اتوار 23 نومبر 2014 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس (کل) پیر کو بلائے جانے کا امکان‘ پارٹی چیئرمین کورکمیٹی کوچینی اور امریکی سفراء سے ہونے والی ملاقاتوں بارے آگا ہ کریں گے ، ‘ 30 نومبر کے جلسے میں 100 اہم سیاسی جماعتوں کے قائدین اور راہنماؤں کو شرکت کے دعوت نامے دینے سمیت دیگر امور پر اہم فیصلے متوقع ۔

اتوار کو تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس (کل) پیر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دو دوست ممالک کے سفیروں کی جانب سے کی گئی ملاقاتوں کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی 30 نومبر کے جلسے میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق‘ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری‘ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں کے قائدین اور 100 سے زائد راہنماؤں کو جلسے میں شرکت کے دعوت نامے دینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا جبکہ 30 نومبر کے جلسے کی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :