Live Updates

نواز شریف اور چوہدری نثار سن لو!صبر ختم ہو گیا،30نومبر کو 31اگست کی طرح کارکنوں پر تشدد کیا تو مقابلہ کروں گا، ہمارے پاس دھاندلی کے ثبوت آ گئے ہیں، آئندہ ہفتے پریس کانفرنس کر کے دھاندلی کے ثبوت عوام کے سامنے رکھ دوں گا، درباری کہتے ہیں کہ عمران خا ن کے پاس پیسہ کہاں سے آیا، عمران کے تمام اثاثے ڈیکلیئر ہیں، نواز شریف اپنے اثاثے ڈیکلیئرکرے، دھاندلی سے اقتدار میں آئے حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں، ان کیلئے سیاست ایک کاروبار ہے، جو سمجھتے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی وہ 30نومبر کو ہمارا ساتھ دیں ، میاں صاحب کو پتہ ہے کہ 4حلقے کھل گئے تو پول کھل جائے گا، جمہوریت میں بیٹی کو 100ارب کے منصوبے پر نہیں بٹھایا جا تا، حکمران خود باہر سرمایہ کاری کرتے ہیں اور دوسروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو تو عظیم لیڈر تھے، یہ آصف زرداری کون ہے جس نے اربوں کی جائیداد ذوالفقار بھٹو کے نام پر اقتدار میں آ کر بنائی ہوئی ہے، وقت آ گیا ہے کہ پاکستانی اپنے حقوق چھین لیں، میاں صاحب بیرونی دوروں سے ملک میں کیا لے کر آ رہے ہیں، تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، زرداری لندن میں بیٹھا ہوا ہے، ڈیڑھ سال ہو گیا مجھے انصاف کیلئے دھکے کھاتے ہوئے، مجھے چار حلقوں پر انصاف نہ ملا، اگر حکمرانوں کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو ہمارے بچے ان کی غلامی کریں گے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا گوجرانوالہ میں جلسہ سے خطاب

اتوار 23 نومبر 2014 20:31

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور چوہدری نثار سن لو!صبر ختم ہو گیا،30نومبر کو 31اگست کی طرح کارکنوں پر تشدد کیا تو مقابلہ کروں گا، ہمارے پاس دھاندلی کے ثبوت آ گئے ہیں، آئندہ ہفتے پریس کانفرنس کر کے دھاندلی کے ثبوت عوام کے سامنے رکھ دوں گا، درباری کہتے ہیں کہ عمران خا ن کے پاس پیسہ کہاں سے آیا، عمران کے تمام اثاثے ڈیکلیئر ہیں، نواز شریف بھی اپنے اثاثے ڈیکلیئرکرے، دھاندلی سے اقتدار میں آئے حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں، ان کیلئے سیاست ایک کاروبار ہے، جو سمجھتے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی وہ 30نومبر کو ہمارا ساتھ دیں ، میاں صاحب کو پتہ ہے کہ 4حلقے کھل گئے تو پول کھل جائے گا، جمہوریت میں بیٹی کو 100ارب کے منصوبے پر نہیں بٹھایا جا تا، حکمران خود باہر سرمایہ کاری کرتے ہیں اور دوسروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو تو عظیم لیڈر تھے، یہ آصف زرداری کون ہے جس نے اربوں کی جائیداد ذوالفقار بھٹو کے نام پر اقتدار میں آ کر بنائی ہوئی ہے، وقت آ گیا ہے کہ پاکستانی اپنے حقوق چھین لیں، میاں صاحب بیرونی دوروں سے ملک میں کیا لے کر آ رہے ہیں، تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور زرداری لندن میں بیٹھا ہوا ہے، ڈیڑھ سال ہو گیا، مجھے انصاف کیلئے دھکے کھاتے ہوئے، مجھے چار حلقوں پر انصاف نہ ملا، اگر حکمرانوں کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو ہمارے بچے ان کی غلامی کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے 11سال کی لڑکی نے خط لکھ کر کہاں کہ تمہاری کامیابی کیلئے دعا گو ہوں اور اگر اقتدار میں آ کر تم نے وعدے پورے نہ کئے تو میں تمہارے خلاف احتجاج کروں گی، جس سے پتہ چل گیا ہے کہ قوم جاگ گئی ہے، قوم اپنے حقوق لینے کیلئے تیار ہو گئی ہے، جہلم میں (ن) لیگ کے گلوؤں نے 9لوگوں کو گولیاں ماریں، ہسپتال میں ان کی عیادت کیلئے گیا تو بچے زخمی ہونے کے باوجود میرے پاس آنے پر”گو نواز گو“ کے نعرے لگانے لگے۔

انہوں نے کہا کہ 1985ء میں ڈالر کی قیمت 15روپے تھی، پھر نواز شریف اور آصف زرداری نے 25سالہ پارٹنر شپ لگائی، باریاں لیں، جس کے نتیجے میں قوم غریب ہوتی گئی اور یہ امیر ہوتے گئے، پرویز مشرف کی حکومت میں ڈالر کی قیمت نے 60روپے پر بریک لگائی لیکن ان کی اگلی پارٹنر شپ نے ڈالر کو 103روپے پر پہنچا دیا، ذوالفقار علی بھٹو تو عظیم لیڈر تھا لیکن یہ آصف زرداری کون ہے جو ذوالفقار علی بھٹو کے نام پر ووٹ لے کر ارب پتی بن گیا، میں نے وزیر اعظم بننے کے لالچ میں 102دن کا دھرنا نہیں دیا بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ وقت آ گیا ہے کہ قوم اپنے حقوق چھین لے، کیونکہ ایسے انہوں نے دینے نہیں ہیں اور ہمارے بچے ان کے بچوں کی غلامی کریں گے، جب تک ہم گو نواز گو کا نعرہ نہ لگائیں ہمیں نیند نہیں آتی، ہمیں 30نومبر کو نیا پاکستان بنانا ہے، اپنے حقوق کیلئے لڑنا ہے، 30نومبر کے جلسے کے حوالے سے نواز شریف اور چوہدری نثار کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم نے30 نومبر کو پر امن جلسہ کرنا ہے، اگر ہمارے جلسہ پر 31 اگست کا تشدد کیا گیا تو اس دفعہ میں چپ نہیں رہوں گا بلکہ مقابلہ کروں گا، میں نے ایک سال انصاف کیلئے دھکے کھاتا رہا، الیکشن کمیشن ،سپریم کورٹ، الیکشن ٹربیونل اور پارلیمنٹ ہر گہ انصاف کیلئے گیا، مجھے کہیں سے بھی انصاف نہیں ملا، تو میں اپنے انصاف کے حصول کیلئے سڑکوں پر آیا، 30 نومبر کو کوئی طاقت جلسے سے نہیں روک سکتی، 30 نومبر کو قوم کو اسلام آباد بلا رہا ہوں، کوئی روکنے کی کوشش نہ کرے، نواز شریف نے چار حلقے اس لئے نہیں کھولے کیونکہ اسے پتہ تھا کہ سارا بھید کھل جائے گا، خدا نے ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے موقع دیا ہے، کپتان یہ موقع جانے نہیں دے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ دھاندلی کے حوالے سے ثبوت میرے پاس آ گئے ہیں، آئندہ چند دنوں میں پریس کانفرنس کر کے ثبوت عوام کے سامنے پیش کردیں گے۔ میٹرو بس منصوبوں سے عوام کا نقصان شریف برادران کا فائدہ ہو رہا ہے، نواز شریف بتائیں کہ بیرون ملک دوروں سے کیا لاتے ہیں، تھرپارکر میں قحط سالی سے بچے مر رہے ہیں اور آصف زرداری لندن میں بیٹھے ہیں، یہ کون سی جموہریت ہے، پریس کانفرنس میں ثبوت دکھانے کے بعد فیصلہ کروں گا کہ اب سپریم کورٹ جانا ہے یا الیکشن کمیشن جانا ہے، عوام سے کہتا ہوں کہ 30 نومبر کے جلسے میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچیں، نوجوانوں کے ساتھ ساتھ عورتیں بھی اسلام آباد پہنچیں ، میں ساری سیاسی جماعتیں جو سمجھتی ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی، سارے مزدور طبقہ اور گریڈ یونین کو 30 نومبر کے جلسے میں شرکت کیلئے دعوت دیتا ہوں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات