Live Updates

احتجاج کہیں بھی ہو ایک دائرے میں ہونا چاہیے، شہباز شریف

اتوار 23 نومبر 2014 20:11

احتجاج کہیں بھی ہو ایک دائرے میں ہونا چاہیے، شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ احتجاج کہیں بھی ہو ایک دائرے میں ہونا چاہیے ،جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کاکہنا تھا کہ پاکستان کو قومیتوں اور مسالک کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف اور سراج الحق نے ان خیالات کا اظہار ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو میں کیا، س موقع پر مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے دیگررہنما بھی موجود تھے۔

شہباز شریف نے اجتماع عام پر امیر جماعت اسلامی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اجتماع میں شرکت کرنا چاہتے تھے مگر مصروفیات کے باعث نہ آ سکے ،سراج الحق کا کہنا تھا کہ وہ اسلامی پاکستان کےلئے نئے جذبے کےساتھ جدوجہدکاآغاز کر رہے ہیں،اس وقت پرامن دنیا کی ضرورت ہے ،مگر منفی قوتیں پاکستان کو قومیتوں اور مسالک کی بنیاد پر تقسیم اور عالم اسلام کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :