Live Updates

نیا نظام لانے کیلئے نئی قیادت کی ضرورت ہے‘ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت آگیا ہے‘ پنجاب اور سندھ کے عوام نے موجودہ حکمرانوں کو مسترد کردیا‘ عمران خان کہتے تھے کہ ایک گیند سے دو وکٹیں اڑاؤں گا‘ عمران اپنا کہا سچ کر کے دکھارہے ہیں‘ پرائی بارات پر احمق ناچے کے مصداق جلسہ تحریک انصاف کا ہورہا ہے ریلی (ن) لیگ والے نکال رہے ہیں‘ عمران خان نے لاڑکانہ میں پہلی اور گوجرانوالہ میں دوسری وکٹ گرادی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا گوجرانوالہ میں جلسہ سے خطاب

اتوار 23 نومبر 2014 19:24

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیا نظام لانے کیلئے نئی قیادت کی ضرورت ہے‘ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت آگیا ہے‘ پنجاب اور سندھ کے عوام نے موجودہ حکمرانوں کو مسترد کردیا‘ عمران خان کہتے تھے کہ ایک گیند سے دو وکٹیں اڑاؤں گا‘ عمران اپنا کہا سچ کر کے دکھارہے ہیں‘ پرائی بارات پر احمق ناچے کے مصداق جلسہ تحریک انصاف کا ہورہا ہے ریلی (ن) لیگ والے نکال رہے ہیں‘ عمران خان نے لاڑکانہ میں پہلی اور گوجرانوالہ میں دوسری وکٹ گرادی ہے۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں کامیاب جلسہ کیا تو پیپلزپارٹی کو آگ لگ گئی‘ کوئی کہتا ہے ایک لاکھ کا جلسہ تھا کوئی کہتا ہے کارنر میٹنگ تھی۔ آج گوجرانوالہ آئے تو مسلم لیگ (ن) کو آگ لگ گئی۔ میری سیاسی بصیرت 30 نومبر کو اسلام آباد میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر دیکھ رہی ہے۔ گوجرانوالہ کے عوام نے آج عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ عوام تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے میں شرکت کیلئے تمام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچیں۔ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت آگیا ہے۔ نیا نظام لانے کیلئے نئی قیادت کی ضرورت ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات