Live Updates

پیار سے بلاول بھٹو کو ”بلو رانی “کہا کہ وہ غصہ کر گئے، نواز شریف اور آصف زرداری سے کہتا ہوں کہ آؤ مینار پاکستان پر جلسہ کرو، اگر عوام تمہارے ساتھ آتی ہے تو ٹھیک ، ہم ایسے بدنصیب لوگ ہیں جہاں لوگ سیلاب سے مرتے ہیں اور خشک سالی سے ، بیماری سے مرتے ہیں، دوائی سے مرتے ہیں، ملک پر موت منڈلا رہی ہے،میاں صاحب کہتے ہیں کہ 2018ء میں جاؤں گا،شہباز شریف آپ نے جو قطر میں سفیر لگایا ہے ،یہ آپ کی منی لانڈرنگ کرنے والا آدمی ہے،چین دوست ملک ہے، بجلی کے معاہدوں پر سیف الرحمان نے کس حیثیت سے معاہدوں پر دستخط کئے ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب

اتوار 23 نومبر 2014 19:24

پیار سے بلاول بھٹو کو ”بلو رانی “کہا کہ وہ غصہ کر گئے، نواز شریف اور ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیار سے بلاول بھٹو کو ”بلو رانی “کہا کہ وہ غصہ کر گئے، نواز شریف اور آصف زرداری سے کہتا ہوں کہ آؤ مینار پاکستان پر جلسہ کرو، اگر عوام تمہارے ساتھ آتی ہے تو ٹھیک ، ہم ایسے بدنصیب لوگ ہیں جہاں لوگ سیلاب سے مرتے ہیں اور خشک سالی سے ، بیماری سے مرتے ہیں، دوائی سے مرتے ہیں، ملک پر موت منڈلا رہی ہے،میاں صاحب کہتے ہیں کہ 2018ء میں جاؤں گا،شہباز شریف آپ نے جو قطر میں سفیر لگایا ہے ،یہ آپ کی منی لانڈرنگ کرنے والا آدمی ہے،چین دوست ملک ہے، بجلی کے معاہدوں پر سیف الرحمان نے کس حیثیت سے معاہدوں پر دستخط کئے ۔

وہ اتوار کو تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھر میں 7 روز میں 200 بچے مر چکے ہیں، سرگودھا میں 12بچے مر چکے ہیں لیکن میاں صاحب جانے کو تیار نہیں، میاں صاحب آپ کہتے ہو کہ 30 نومبر نہیں ہے کہ وہ جلسہ روک سکے، نواز شریف اور شہباز شریف سے کہتا ہوں کہ ہمت ے تو 30 نومبر کا جلسہ روک کر دکھاؤ، اگر حکمرانوں نے 30نومبر کا جلسہ روکنے کی کوشش کی تو بنکاک کے شعلے ہوں گے، جوڈو میں الجھا دیا ہے، میاں صاحب 4 حلقوں سے نکلو گے تو 2018ء میں جاؤ گے، شہباز شریف آپ نے جو قطر میں سفیر لگایا ہے ،یہ آپ کی منی لانڈرنگ کرنے والا آدمی ہے۔چین ہمارا دوست ملک ہے لیکن بجلی کے معاہدوں پر سیف الرحمان نے کس حیثیت سے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات