Live Updates

طاہرالقادری کے بعد شیخ رشید نے بھی عمران خان کو ”ماموں“ بنا دیا، حافظ حسین احمد،عمران خان کے لیے یہ تیسرا دکھ ہے ،جاوید ہاشمی اور طاہرالقادری نے ماموں بنایا اب شیخ رشید کی راہیں بھی جدا ہوگئی ہیں، پریس کلب جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگو

اتوار 23 نومبر 2014 19:22

طاہرالقادری کے بعد شیخ رشید نے بھی عمران خان کو ”ماموں“ بنا دیا، حافظ ..

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کے بعد شیخ رشید نے بھی عمران خان کو ”ماموں“ بنا دیا، عمران خان کے لیے یہ تیسرا دکھ ہے ،جاوید ہاشمی اور طاہرالقادری نے ماموں بنایا دیا اب شیخ رشید کی راہیں بھی جدا ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ شیخ رشید کے متعلق عمران خان کا کہنا کہ شیخ رشید کے ”کلچ پلیٹ “ناکارہ ہوگئی ہے جبکہ جواب آن غزل کے طور پر شیخ رشید نے عمران خان کے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ عمران خان کے ”پلک “میں کچرا پھنس گیا ہے دونوں رہنماؤں کا ایک دوسرے کے ”پارٹس “کے بارے میں ایسے ریمارکس افسوسناک اورحیران کن ہیں کیا وہ ایک دوسرے میں یہی کچھ تلاش کرتے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان قابل مبارکباد ہیں کہ بل آخر شیخ رشید سے جان چھڑائی لیکن شیخ رشید کو عاق کرنے کا اعلان تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری کے سپرد ہوا کیونکہ وہاں پر ”طلاق “اور ”عاق “کے اختیارات خواتین کے سپر د ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنے کا غیر آئینی مطالبہ چھوڑ دیا اورنرمی پیدا کی ہے جے یو آئی عمران خان کے اس ”یوٹرن “کا خیر مقدم کرتی ہے ،شیخ رشید کے دور ہٹنے سے عمران خان کے انداز گفتگو میں مزید شائستگی آئے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات