Live Updates

گوجرانوالہ ،تحریک انصاف کے جلسے سے 3 مشکوک افراد گرفتار،آتش گیر مواد برآمد

اتوار 23 نومبر 2014 19:09

گوجرانوالہ ،تحریک انصاف کے جلسے سے 3 مشکوک افراد گرفتار،آتش گیر مواد ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے 3 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار افراد سے آتش گیر مواد بھی بر آمد کرلیا گیا، زیر حراست ایک شخص اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش ، دوسرا عمران خان کے جلسہ گاہ کے راستہ میں موجود تھا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے گوجرانوالہ میں جلسے کے دوران 3 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار افراد سے آتش گیر مواد بھی بر آمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایک مشکوک شخص کو اسٹیج کی سیڑھی پر سے گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے آتش گیر مواد بھی بر آمد کیا گیا ۔ زیر حراست شخص نے کہا کہ میرا تعلق تحریک انصاف کی انتظامیہ سے ہے اور میں اسٹیج کا جائزہ لینے آیا تھا جبکہ دوسرے مشکوک شخص کو پنڈال کے باہر سے عمران خان کی گزرگاہ کے راستے سے گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے بھی مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گرفتار تینوں افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :