گھریلو صارفین کو روزانہ 10 گھنٹے گیس فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا، آئندہ موسم سرما کے آغاز تک گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی؛وزیر تجارت خرم دستگیر

اتوار 23 نومبر 2014 18:43

گھریلو صارفین کو روزانہ 10 گھنٹے گیس فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا، آئندہ ..

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آئندہ موسم سرما کے آغاز تک گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت اس موسم میں روزانہ 10 گھنٹے تک گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گی جبکہ اگلے(2015) موسم سرما کے آغاز تک گیس کی لوڈشیڈنگ کو ختم کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے اربوں روپے مالیت کے نئے منصوبے شروع کیے ہیں جن کے ذریعے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں بڑی حد تک مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :