جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کے عزائم ناکام ہونگے، بلاول بھٹو

اتوار 23 نومبر 2014 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کے عزائم ناکام ہونگے، آمرانہ قوتوں کے ذریعے غریبوں کوکچلنے کےخواب پورے نہیں ہونگے ، بھٹو کا فلسفہ اور بے نظیر کی جدوجہد کو منزل تک پہنچنے کا نصب العین بنا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سٹی سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداروں کے نام ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی سوچ رکھنے والے دراصل پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔