تیس نومبر کو رکاوٹ ڈالی گئی تو حکومت سیاسی موت مر جائے گی :شیخ رشید

اتوار 23 نومبر 2014 18:24

تیس نومبر کو رکاوٹ ڈالی گئی تو حکومت سیاسی موت مر جائے گی :شیخ رشید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تیس نومبر کو رکاوٹ ڈالی گئی تو حکومت کی سیاسی موت ہو گی ، جوڈو کراٹے ہوں گے اور بینکاک کے شعلے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کا جلسہ تاریخی ہو گا، گوجرانوالہ میں حکومت نے کچھ لوگوں کو جوڈو کراٹے کرنے کے لیے رکھا ہے، جو انڈے ہمارے لیے رکھے ہیں انہیں میں سے بچے نکلیں گے جو حکمرانوں کو کھائیں گے، تیس نومبر کو رکاوٹ ڈالی گئی تو حکومت کی سیاسی موت ہو گی، جوڈو کراٹے ہوں گے اور بینکاک کے شعلے ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :