Live Updates

پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں تحریک انصاف اورمسلم لیگ( ق) و عوامی تحریک کے حمائت یافتہ اورڈسٹرکٹ بار کے صدر چوہدری تنویر الرحمن رندھاوا کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، 22امیدواروں میں سب سے زیادہ تشہیر کر نیوالے اور ہاٹ فیورٹ قرار دیئے جانیوالے امیدوار کی نا قابل یقینی شکست پر ان کے حامی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

اتوار 23 نومبر 2014 18:11

پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں تحریک انصاف اورمسلم لیگ( ق) و عوامی ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق و عوامی تحریک کے حمائت یافتہ اورڈسٹرکٹ بار کے صدر چوہدری تنویر الرحمن رندھاوا کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا 22امیدواروں میں سب سے زیادہ تشہیر کر نیوالے اور ہاٹ فیورٹ قرار دیئے جانیوالے امیدوار کی نا قابل یقینی شکست پر ان کے حامی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے ، ڈسٹرکٹ بار و سیشن کورٹس میں ایک طرف ڈھول کی تھاپ پر رقص ہوائی فائرنگ اور خوشیاں منائی جارہی تھیں تو دوسری طرف چوہدری تنویر الرحمان رندھاوا کے حامی روایتی طور پر نتائج کو ساز ش قرار دیتے ہوئے غمگین بیٹھے تھے ، چوہدری تنویر الرحمان رندھاوا جو کہ تین بار پنجاب بار کونسل کے ممبر رہ چکے ہیں اس الیکشن میں انہوں نے شہر بھر میں ہورڈنگز تشہری بورڈ، فلیکسز ، اخباری اشتہارات اور اسٹیکرز کے ذریعے اپنی بھر پور تشہیر کروارکھی تھی اور وکلاء کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں جگہ جگہ تنویر رندھاوا کی جیت کو یقینی کرار دیتے ہوئے چہ مگوئیاں جاری تھیں اور گزشتہ روز انتخابات کے دوران بھی تنویر رندھاوا کے حامی تحریک انصاف و عوامی تحریک کے وکلائانتہائی پر جوش دکھائی دے رہے تھے اور بعض حامیوں نے جیت کے جشن کے لئے انتظامات بھی کر رکھے تھے گنتی کے دوران ہوائی فائرنگ اورنعرے بازی کرتے رہے لیکن جوں ہی پولنگ آفیسرز کی طرف سے گنتی کے بعد غیر حتمی نتائج کا اعلان کیا گیا تو تنویر الرحمن رندھاوا کے ساتھ ساتھ ان کے حامیوں تحریک انصاف و عوامی تحریک میں رہنماؤن کی امیدوں پر پانی پھر گیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات