خوف کا دور ختم، کمزورو! اٹھو اور اس نظام کو جلا کر راکھ کر دو، تما م فرقوں کو اکٹھا کروں گا: طاہر القادری

اتوار 23 نومبر 2014 17:51

خوف کا دور ختم، کمزورو! اٹھو اور اس نظام کو جلا کر راکھ کر دو، تما م فرقوں ..

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انتخابی میدان میں عوام کا پہلا امتحان 29نومبر کو آرہاہے، اس ضمنی الیکشن میں عوامی تحریک کے امید وار کو ووٹ دینا،مجھے ووٹ دے کر کامیاب کریں میں تما م مسلمان فرقوں کو ایک تسبیح میں دانوں کی طرح اکھٹا کردوں گا،یہ جنگ شیعہ یا سنی کی نہیں ہے بلکہ ظالم اورمظلوم کیخلاف ہے ، عوام اٹھیں اور ثابت کر دیں کہ خوف کا دور ختم ہو گیا، میرا پیغام ہے اٹھو اور اس ظالم نظام کوجلا کر راکھ کر دو ، اللہ کی مدد آئے گی اور انقلاب کا نظام نافذ ہو جائے گا۔

عوامی اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تحریک کے شہدا کا میں سے دو کا تعلق بھکر سے ہے ،تحریک کے شہدا نے لوگوں کو جگایا ہے ، ، تحریک میں کئی شہیدوں کا خون شامل ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں کمزوروں کی طاقتوروں کیساتھ جنگ شروع ہو گئی ہے ،میں پاکستان میں غریبوں کے لیے جنگ کے لیے لڑ رہاہوں ،پولیس ا سٹیشن میں غریبوں کا مقدمہ تک درج نہیں کیاجاتا اور حکمران قومی خزانے کولوٹ کر کھا گئے ہیں آج حکمران 5050کروڑ کی گھڑی باندتے ہیں ، یہ تو یزید کا نظام ہے، اسلامی معاشرہ تو وہ ہے جہاں کوئی بھوکا نہ سوئے لیکن یہاں حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔

علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میں نے ایسے نظام کے خلاف جنگ کااعلان کیا ہے یہ کا م میں کسی کی رضا کے لیے نہیں بلکہ یہ جنگ للہ کی رضا کے لیے لڑ رہا ہوں،اسلام آباد کے بعد بھکر سے انقلاب کی ابتداکررہاہوں،میرے آقانے غریبوں کی جنگ لڑی میں بھی اپنے آقا کے نقش قدم پر چل رہاہوں۔ انہوں نے عوامی تحریک کے انقلابی ایجنڈے کا ایک پھر اعادہ کیا کہ انقلاب کے بعدہر بچے بچے کو تعلیم دی جائے گی،کسان جو کھیتی باڑی کرتے ہیں جن کے پاس زمین نہیں ان کو 5ایکڑ سے لے کر10ایکڑ زمین مفت دی جائے گی ،چھوٹے کاشتکاروں کو یونٹ بناکر دیں گے ،،ہر اسی طرح تنخواہوں کے فرق کو ختم کر دیا جائے گا ،خواتین کو برابر کے حقوق دیں گے ، دہشت گردی کو ختم کر دیں گے اور کاروبار کے لیے چھوٹے قرضے دیے جائیں گے ۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بھکر کے شہریوں نے 2008میں نواز شریف کو دونوں بلامقابلہ منتخب کیا تھا ، وہ شہباز شریف جو رقم لاہور میں خرچ کرتا ہے وہ سال کا ایک شہری کے حصے میں 35000 روپے آتا ہے اوربھکر میں جو خرچ کیا جاتاہے وہ 900روپے ہے ۔عوام نے انہیں ووٹ دیا اور بھکر کے لوگ آ ج بھی پانی کے لیے ترس رہے ہیں ،ان ظالم حکمرانوں کے جانوروں کا خرچہ لاکھوں روپے ہے لیکن بھکر میں غربت کی چادر پھیلی ہوئی ہے ۔

لاہور کے رنگ روڈ پر 50ارب خرچ ہو سکتے ہیں ،راولپنڈی کے میڑو بس منصوبے پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ایجنڈے کے نفاذ کے بعد کسی کو اجازت نہیں ہو گی کہ مذہب کے نام پر قتل غارت کی جائے ، بلکہ ہم تو سنی شیعہ اوردیگر مسلمان فرقوں کو اکھٹا کر کے ایک تسبیح میں دانوں کی طرح اکھٹا کریں گے،ہم سارے مسلمانوں کو بھائی بھائی بنادیں گے ،میرا پیغام ہے کہ کمزورو ! طاقتوروں سے لڑنا سیکھو تمھارا حق کوئی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دے گا بلکہ تمہیں چھیننا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :