اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں جاری دہشت گردی اور کشمیریوں پر مظالم بند کروائے‘ راجہ امجد خان

اتوار 23 نومبر 2014 17:34

برمنگھم ( اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء ) صدر کل جماعتی بین الاقوامی کشمیری رابطہ کمیٹی راجہ امجد خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں جاری دہشت گردی اور کشمیریوں پر مظالم بند کروائے ۔بھارت کی ظالمانہ کاروائیوں سے پورے عالم اسلام کے جذبات مجروع ہو ئے رہے ہیں یہ بھار ت کا خواب ہے کہ کشمیریوں کے حق کو بزور طاقت دبا کر تحریک آزادی کو ختم کر سکے گا ۔

اس تحریک کے پیچھے لاکھوں شہداء کر قربانیاں ہیں ان بے مثال قربانیوں کی بدولت کشمیر کا ہر باشندہ ملکی عزت کے سامنے سب کچھ قربان کرنے کے لیے تایر ہے جب تک کشمیر کا بچہ بھی زندہ ہے ملکی عزت پر پر آنچ نہیں آنے دے گا ۔بھارت ہوا کے گھوڑے پر سوار ہو کر اوچھے ہتھکنڈے کر رہا ہے یہ اس کی خام خیالی ہے کہ وہ کنٹرول لائن پر حالا ت خراب کر کے کشمیری مسلمانوں کو ڈرا دھمکا کر اپنی مرضی سے الیکشن کا ٹوپی ڈرامہ رچالے گا ۔

(جاری ہے)

ہماری کشمیری قیادت جیلوں کے اندر بن ہے شبیر حسین شاہ اور سید علی گیلانی کی نظر بندی ختم کی جائے اور کشمیر کیا ندر ریفرنڈم کروایا جائے ہماری قیادت کو قید کر کے قوم کے ارمانوں سے کھیل کر بھارت کس جمہوریت کا دعویٰ کرتا ہے ہم اس ڈرامہ کو مسترد کرتے ہیں بھارت جمہوریت کا ڈھونگ ثابت کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں ر سمی کارروائی کے طور پر الیکشن کروانا چاہتا ہے تا کہ عالمی برادری کے سامنے ڈرامہ رچا سکے کہ بھارت کے اندر جمہوری نظام ہے ہم بھارت کے اس عجیب و غریب ڈرامے کو مسترد کرتے ہیں یہ ایسے یکطرفہ فیصلوں کو نہیں مانتے کشمیری بھارتی ظالمانہ فیصلوں کے سامنے کبھی بھی جھکیں گئے نہیں بلکہ ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے مودی اپنی تعصب پسندی کو جتوانا چاہتا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرے ۔

نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد انڈین مظالم میں مزید اضافہ ہوا ہے اور کھلی سرحدی خلاف ورزیاں بھی ہوئی ہیں مودی کی سیاہ رات جلد روشن صبح میں تبدیل ہو گی کشمیری اپنی منزل کے حصول کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں شہداء کا خون رنگ لائے گا اور شہداء کے مشن کی تکمیل ہمارے ایمان کا حصہ ہے ہم بھارتی قونصلیت برمنگھم کے سامنے مظاہرہ کر کے بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرے کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہماری مقبوضہ ویلی کی قیادت نے جو الیکشن بائیکاٹ کیا ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور 25نومبر بروز منگل دن گیارہ بجے برمنگھم بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج کریں گے ۔

برطانیہ کی مسلم کمیونٹی نے اپنے مظلوم بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھارتی قونصلیٹ کے سامنے جمع ہو کر اظہار ہمدردی کی اپیل کرتے ہیں آپ کی حاضری شہداء کشمیر کے روح کے لیے تسکین ہو گی ۔آپ کی حاضری نوجوان مجاہدین کے حوصلوں کو مضبوط کرے گی ۔آپ کی حاضری مظلوم ماؤں کے آنسوؤں کے خاتمے کا باعث بنے گی ۔آپ کی حاضری غمزدہ بہنوں کے حوصلوں کو بلند کرے گی ۔آپ کی حاضری بچوں اور بزرگوں کے ارمانوں کو طاقت بخشے گی اس لیے خدا راہ اپنی محب الوطنی کے تحت باہر نکل کر ان مظلوم کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کیجئے اور 25نومبر کا مظاہر ہ کامیاب کیجئے ۔

متعلقہ عنوان :