مشرف غداری مقدمہ‘ سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر علالت کے باعث نوٹس وصول نہیں کرسکیں گے شوکت عزیز سے رابطے کیلئے وفاقی حکومت کو انٹرپول سے رابطہ کرنا پڑے گا ، مشاورت کیلئے سینئر قانون دانوں کی خدمات حاصل

اتوار 23 نومبر 2014 17:29

مشرف غداری مقدمہ‘ سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر علالت کے باعث نوٹس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کا مقدمہ‘ سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر علالت کے باعث نوٹس وصول نہیں کرسکیں گے جبکہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز سے رابطے کیلئے وفاقی حکومت کو انٹرپول سے رابطہ کرنا پڑے گا جس کیلئے کم و بیش چار ہفتے درکار ہیں۔ سابق وزیر قانون زاہد حامد نے قانونی مشاورت کیلئے سینئر قانون دانوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

رواں ہفتے جواب کی تیاری جبکہ اگلے ہفتے جواب خصوصی عدالت میں داخل کریں گے۔ ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایات پر ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز‘ سابق وزیر قانون زاہد حامد اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔ بدھ کے روز انہیں باقاعدہ نوٹسز ارسال کئے جانے کا امکان ہے۔ اس کے بعد ان کیخلاف کارروائی کا آغاز ہوجائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے باقاعدہ سمن تیار کرلئے ہیں جو رواں ہرفتے بدھ کو جاری کئے جائیں گے۔