30 نومبر کے جلسے میں شرکت کیلئے اہم سیاسی راہنماؤں کو دعوت نامے بھجوائے جائیں، عمرا ن خا ن کو تجو یز پیش، طاہرالقادری اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سمیت 90 راہنماؤں کو دعوت نامے جاری کئے جانے کا امکان

اتوار 23 نومبر 2014 17:16

30 نومبر کے جلسے میں شرکت کیلئے اہم سیاسی راہنماؤں کو دعوت نامے بھجوائے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تجویز دی گئی ہے کہ 30 نومبر کے جلسے میں شرکت کیلئے اہم سیاسی راہنماؤں کیلئے دعوت نامے بھجوائے جائیں اس حوالے سے (آج) پیر کو فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

دعوت ناموں میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سمیت 90 راہنماؤں کو دعوت نامے جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے بعض ارکان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تجویز دی ہے کہ 30 نومبر کے جلسے میں ڈاکٹر طاہرالقادری سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی دعوت نامے جاری کئے جائیں تاکہ انہیں براہ راست اپنی آواز اور مطالبات پہنچائے جاسکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اس حوالے سے فیصلے (کل) کرے گی۔

متعلقہ عنوان :