میرے دور حکومت میں ملک کے خزانے بھرے ہوئے تھے :پرویز مشرف

اتوار 23 نومبر 2014 17:16

میرے دور حکومت میں ملک کے خزانے بھرے ہوئے تھے :پرویز مشرف

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میرے دورمیں ملک کے خزانے بھرے ہوئے تھے لیکن اب خالی ہیں۔

(جاری ہے)

مٹیاری میں پر ویز مشرف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سیاست میں آیا تھا اس وقت ملک بہت نازک حالات سے گزر رہا تھا ،اقتدار میں آ کر ملک کو بہران سے باہر نکالا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اقتدار کو نچلی سطح تک منتقل کر کے ہر ضلع میں ترقیاتی کام کروائے لیکن موجودہ حکومت نے ملک کو کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :