آئین وقانون کی حفاظت حکو مت کی ذمہ داری ہے، کسی کو30نومبر کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے ‘ قومی خدمت اور تر قی کا سفر ہماری پہچان ہے،تر قی کے سفر میں تمام جما عتوں کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے، ملک کو مسائل سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائی جا سکے‘عوام کام کر نے او ر نہ کر دینے والوں کو پہچان چکے ہیں،ہر سطح پر احتجاج اور دھرنہ سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ‘آپر یشن ضرب عضب کا میابی سے جاری ہے، آپر یشن ضرب عضب کی کا میابی پو ری قوم کی کا میابی ہے

وزیر اعظم میاں نواز شر یف کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کے دوران گفتگو

اتوار 23 نومبر 2014 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) وزیر اعظم میاں نواز شر یف نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی حفاظت حکو مت کی ذمہ داری ہے کسی کو30نومبر کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے ‘عوام کام کر نے او ر نہ کر دینے والوں کو پہچان چکے ہیں اور ہر سطح پر احتجاج اور دھرنہ سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ‘آپر یشن ضرب عضب کا میابی سے جاری ہے اور آپر یشن ضرب عضب کی کا میابی پو ری قوم کی کا میابی ہے‘ قومی خدمت اور تر قی کا سفر ہماری پہچان ہے اور تر قی کے سفر میں تمام جما عتوں کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے تاکہ ملک کو مسائل سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائی جا سکے ۔

وہ اتوار کورائے ونڈ میں اپنی رہا ئش گا ہ پروزیر اعلی پنجاب میا ں شہبا زشر یف سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم میاں نواز شر یف نے کہا ہے کہ عوام نے 2013کے انتخابات میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور اس لیے سیاسی مخالفین کو چاہیے کہ وہ احتجاج اور دھر نوں سے ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کر نے کی بجائے آئندہ عام انتخابات کا انتظار کریں اور عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے اور (ن) لیگ کی حکو مت ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگرمسائل سے نجات دلانے کیلئے قوم سے کیے جانیوالے تمام وعدوں کو پورا کر یگی ۔

انہوں نے کہا کہ آئین وقانون پر عمل کو یقینی بنانا اور امن وامان قائم رکھنا حکو مت کی ذمہ داری ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا اور احتجاج کی آڑ میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور جو قانون کا ہاتھ میں لے گا اس کیخلاف قانون حر کت میں آئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گر دی کا خاتمہ اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانا حکو مت کی اولین تر جیح ہے اور اس کیلئے فوجی آپر یشن ضرب عضب کا میابی کے ساتھ جاری ہے اور آپر یشن ضرب عضب کی کا میابی اصل میں پوری قوم کی کا میابی ہے اور ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن سے تر قی اور خوشخالی بھی آئیگی ۔

انہوں نے کہا کہ قومی خدمت اور تر قی کا سفر ہماری پہچان ہے اور تر قی کے سفر میں تمام جما عتوں کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے تاکہ ملک کو مسائل سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائی جا سکے ۔