پیپلز پارٹی کا 48واں یوم تاسیس 30نومبر کو ملک بھرجوش وخروش کے ساتھ منایا جائیگا

مرکزی تقریب بلاول ہاؤس لاہور میں منعقد ہو گی ،آصف زرداری اوربلاول بھٹو خطاب کرینگے

اتوار 23 نومبر 2014 15:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کا 48واں یوم تاسیس 30نومبر کو ملک بھرمیں جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا۔اس سلسلہ میں مرکزی تقریب بلاول ہاؤس لاہور میں منعقد ہو گی جس سے سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری‘ چیئرمین بلاول بھٹو خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

یوم تاسیس کے حوالے سے ملک بھرمیں بھی تقریبات کاانعقاد کیاجائے گاجس میں مرکزی و صوبائی رہنما شرکت کریں گے اور کیک کاٹے جائیں گے۔

پیپلز پارٹی کی کوارڈی نیشن کمیٹی کی طرف سے یوم تاسیس کے سلسلہ میں مرحلہ وار صوبائی کنونشنز کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس لاہور میں ہونیوالی یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کے لئے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی رواں ہفتے میں لاہور آمد کا امکان ہے جسکے لئے تیاریاں جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :