Live Updates

دھرنے والوں سے کوئی تعلق نہیں‘ کوئی رستم زمان بن کر ان کی زبان قید نہیں کرسکتا، سردار ذوالفقار خان کھوسہ،گورنمنٹ کے پیسوں سے لیپ ٹاپ پر فوٹو شہباز شریف کی ہے جیپ سے دیں پھر چاہے خاندان کی تاریخ چھاپ دیں، انٹرویو

اتوار 23 نومبر 2014 15:39

دھرنے والوں سے کوئی تعلق نہیں‘ کوئی رستم زمان بن کر ان کی زبان قید نہیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنماء اور سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ان کا دھرنے والوں سے کوئی تعلق نہیں‘ کوئی رستم زمان بن کر ان کی زبان قید نہیں کرسکتا‘ گورنمنٹ کے پیسوں سے لیپ ٹاپ پر فوٹو شہباز شریف کی ہے جیپ سے دیں پھر چاہے خاندان کی تاریخ چھاپ دیں‘ برملاء کہتا ہوں کہ کوئی فارورڈ بلاک نہیں بناؤں گا میں کھل کر اس پارٹی کی صفائی کروں گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ذوالفقار خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا ساڑھے آٹھ سالہ دور ان کیلئے ناقابل فراموش ہے جب انہیں پولیس والوں نے ٹرکوں میں پھینکا اور رات بھر جگایا گیا۔ 85ء سے لے کر اب تک کتنے بڑے بڑے لوگ ان کیساتھ تھے یہ کسی کا وجود برداشت نہیں کرتے ان کا رویہ ایسا ہے کہ کسی کو عزت دینا ان کیلئے دشوار ہوگیا ہے۔ شریف برادران کا کسی سے گفتگو کا طریقہ مہذبانہ نہیں ہے۔ ایک دم سے برسنا شروع ہوجاتے ہیں۔ میاں صاحب کے اوپر بھی قتل کا کیس ہے انہیں بھی استعفیٰ دے کر مقدمے کا سامنا کرنا چاہئے‘ کلیئر ہوجائیں تو واپس آجائیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :