شام میں امریکی فضائی حملوں سے 785 جنگجو ہلاک، رپورٹ

اتوار 23 نومبر 2014 15:35

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) شام میں امریکی فضائی حملوں سے دولت ِاسلامیہ کے 785 جنگجو ہلاک ہوئے۔عالمی میڈیا کے مطابق شام کی صورتحال کا بغور جائزہ لینے والے ایکٹیوسٹ گروپ ’سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائیٹس‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے رواں برس ستمبر سے شام میں دولت ِاسلامیہ کے جنگجووٴں پر کیے جانے والے فضائی حملوں میں اب تک 900 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائیٹس کا کہنا ہے کہ ان ہلاکتوں میں 50 سے زائد شہری بھی ہلاک ہوئے جس میں پانچ خواتین اور آٹھ بچے شامل ہیں۔گروپ کی رپورٹ کے مطابق ان ہلاکتوں میں اکثریت جنگجووٴں کی ہلاکت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فضائی حملوں سے 785 جنگجو ہلاک ہوئے۔سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائیٹس اپنا ڈیٹا ان نیٹ ورکس سے اکٹھا کرتا ہے جو شام میں زمین پر موجود ہیں اور صورتحال کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :