امریکہ میں شدید برفباری ،ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی

اتوار 23 نومبر 2014 15:33

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) امریکا میں شدید برفباری سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی جبکہ نیویارک کے شہریوں نے گھروں سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابقامریکا کا وسیع علاقہ برف کی سفید چادر سے ڈھکا ہوا ہے، مختلف حادثات میں اب تک تیرہ افراد جان سے گئے، مغربی نیویارک میں کئی فٹ برف پڑنے کے بعد اب لوگوں نے گھروں سے برف کی صفائی کا کام شروع کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برف پگھلنے کی صورت میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔ ڈیٹرائٹ میں ائرپورٹ پر پھسلن کے سبب مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا۔

متعلقہ عنوان :