پاکستان ناکام ریاست ہے ،بھارت یا امریکہ کشمیر پر کوئی سودے بازی نہیں کرسکتے

بھارتی سیکورٹی امور کے ماہر قمر آغاکی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

اتوار 23 نومبر 2014 15:32

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) بھارت کے سیکورٹی امور کے ماہر قمر آغاز نے پاکستان کو ایک ناکام ریاست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت یا امریکہ مسئلہ کشمیر پرکوئی سودے بازی نہیں کرسکتے ،بھارت کو پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن دہشتگرد ی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستانی اسٹیبلشمنٹ بھارت کے ساتھ امن عمل نہیں چاہتی ۔

اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق سیکورٹی امور کے ماہر قمر آغا کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ناکام ریاست ہے ،بھارت یا امریکہ کشمیر کے معاملے پر کوئی سودے بازی نہیں کرسکتے ۔انکا کہنا تھاکہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن سرحد پار دراندازی کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

ہم نہیں چاہتے کہ بات چیت اور دہشتگردی ساتھ ساتھ چلیں ۔

انھوں نے کہا اصل مسئلہ یہ ہے کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ بھارت کے ساتھ کوئی امن عمل نہیں چاہتی ۔اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف کو امریکی صدر براک اوباما نے ٹیلی فون کرکے جنوری 2015 میں اپنے دورہ بھارت پر اعتماد میں لیا تھا اس دوران نوازشریف نے اوبامہ پر زور دیا کہ وہ بھارت کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کو اٹھائیں ۔امریکی صدر کو بھارتی یوم جمہوریہ پر مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :