صوبہ پنجاب میں نصف سے زائد آ با دی صحت کی مکمل سہولیات سے محر وم ،پنجاب کے 372 بنیادی مراکز صحت میں سے صر ف 310 میں میڈیکل آفیسر موجود ہیں ‘ذرائع

اتوار 23 نومبر 2014 15:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) صوبہ پنجاب میں نصف سے زائد آ با دی صحت کی مکمل سہولیات سے مستفید نہیں ہورہی ، پنجاب کے 372 بنیادی مراکز صحت میں سے 310 ایسے ہیں جن میں میڈیکل آفیسر موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ دیہی علاقوں میں غریب لوگ عطائیوں سے علاج کرانے پر مجبور ہیں جو غلط علاج کرکے ان کے مرض کو ٹھیک کرنے کی بجائے اور پیچیدہ کردیتے ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ میڈیکل آفیسروں کی عدم دستیابی کی ایک بڑی وجہ میڈیکل کالجوں میں ارین کیر پالیسی ہے جس کے نتیجے میں خواتین ڈاکٹروں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اور سکیورٹی کی بنا پر خواتین ڈاکٹردیہی علاقوں میں ڈیوٹی نہیں کرپاتی

متعلقہ عنوان :