بھارت پاؤں چادرمیں رکھے، امریکا مداخلت بند کرے، سراج الحق

اتوار 23 نومبر 2014 15:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مودی صاحب اگر کھوپڑی میں عقل اور دماغ ہے تو ہم سے لڑنے کے بجائے اپنے ملک میں غربت اور جہالت سے لڑو، پاؤں کو چادر کے اندر رکھو ، امریکا بھی مداخلت بند کرے۔ تین روزہ اجتماع کے آخری سیشن سے خطاب میں انہوں نے کہا سرکاری اداروں کو فروخت نہيں ہونے دیں گے ، ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں واپس لائیں گے،ظالم طبقہ اور پاکستان، دونوں ساتھ نہیں چل سکتے، اب منافقت نہیں چلے گی، اسلامی نظام یا کوئی دوسرا نظام،ایک کو رکھنا ہو گا۔

ہم مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل کے خلاف جہاد کریں گے۔امیر جماعت نے کہا ہے کہ اسلام آباد کےمنافقانہ،ظالمانہ اور فاسقانہ نطام نے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنایا تھا،کوئی پاکستانی پاکستان سے جدائی نہیں چاہتابلکہ اسلام آبادکےظالمانہ نظام سے جدائی چاہتا ہے،پاکستان کو سب سے زیادہ خطرہ ان کی وجہ سے ہے،جن کی وجہ سے ہر علاقےکےلوگ خود کو محروم سمجھتےہیں۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہا کہ 5دن شیر محمد مسلسل مزدوری کیلئےجاتارہا،مگر مزدوری نہ ملی تو اس نے خودکشی کر لی،استحصالی نظام کی وجہ سے لوگ زندگی پر موت کو ترجیح دیتے ہیں،مری،کراچی،ملائشیا میں تمہارے بنگلے تو بن گئے،مگرہماری جھونپڑیوں میں موت ناچتی ہے،غربت کی وجہ سے مائیں اپنے بچوں کو موت کےحوالے کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :