موسم سرما کی آمد کے باعث کپاس کی گلابی سنڈی کے تدارک کی ہدایت

کپاس کی گلابی سنڈی کا فصل کے علاوہ کوئی دوسرا متبال میزبان پودا نہیں ترجمان

اتوار 23 نومبر 2014 14:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکار وں کو موسم سرما کی آمد کے باعث کپاس کی گلابی سنڈی کے تدارک کی ہدایت کر دی ترجمان نے بتایا کہ کپاس کی گلابی سنڈی کا فصل کے علاوہ کوئی دوسرا متبال میزبان پودا نہیں ۔سردیوں میں سرمائی نیند سوئی ہوئی گلابی سنڈی دو نسلوں کو جنم دیتی ہے جن میں سے پہلی نسل موسم بہار میں اور دوسری موسم گرما میں ظاہر ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کپاس کی نئی نئی اقسام کی کاشت کے باعث گلابی سنڈی کے تدارک کی اہمیت میں اضافہ ہو گیاانہوں نے کہاکہ کاشتکار گلابی سنڈی کی جنسی کشش کے پھندوں یا بی پی روپس کااستعمال کرکے گلابی سنڈی کو دوران فصل تلف کرسکتے ہیں جبکہ بوائی سے پہلے آپس میں جڑے ہوئے بیجوں کو چن کر تلف کرنے یا پتلی تہہ میں دو چار دنوں کیلئے تیز دھوپ میں پھیلانے سے بھی گلابی سنڈی تلف کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :