پانی کی کمی گندم کی فصل کو بری طرح متاثر کرتی ہے محکمہ زراعت پنجاب

بھر پور پیداوارکیلئے کاشتکار باکفائت آبپاشی یقینی بنائیں ترجمان کی گفتگو

اتوار 23 نومبر 2014 14:43

راولپنڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہاہے کہ پانی کی کمی گندم کی فصل کو بری طرح متاثر کرتی ہے بھر پور پیداوارکیلئے کاشتکار باکفائت آبپاشی یقینی بنائیں ۔محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق گندم کو تین سے چار مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے خاص کر نازک مراحل میں کھیتوں کو پانی دینے میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ گندم کی کاشت کے بعد پہلی آبپاشی جھاڑ بناتے وقت کرنی چاہیے کیونکہ جب پودا جھاڑ بنانے کاعمل شروع کرتاہے تو پہلے 18 سے 25 دن بعد اس کو پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے لہٰذ ا اگر اس موقع پر پانی نہ دیاجائے تو مستقل جڑوں کی نشو ونما ٹھیک نہ ہوتی ہے جس سے پودا کمزور ، شگوفے کم اور بعد ازاں سٹوں کی تعداد بھی انتہائی کم رہ جاتی ہے جس کے پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ کاشتکار دوسری آبپاشی گوبھ کی حالت میں ، تیسری آبپاشی دودھیا حالت میں اور چوتھی آبپاشی اس وقت کریں جب دانہ گوند نما حالت میں ہو ۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی معاونت حاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :