کاشتکاروں کو دیمک سے بچاؤ کے لئے بروقت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے ہدایت

دیمک زرعی فصلات، پھلدار درختوں، جنگلات اور گھریلو باغیچوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتی ہے ترجمان

اتوار 23 نومبر 2014 14:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے کاشتکاروں کو دیمک کے حملہ سے بچاؤ کے لئے بروقت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے ہدایت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ دیمک زرعی فصلات، پھلدار درختوں، جنگلات اور گھریلو باغیچوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتی ہے۔ دیمک کے حملہ سے پودے اور درخت مکمل طور پر سوکھ جاتے ہیں جس کی بدولت ہر سال لاکھوں روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں جو ملکی معیشت کے لیے بڑا نقصان ہے۔

(جاری ہے)

دیمک خوراک حاصل کرنے کے لئے گندم، کپاس، مئی، گنا، دالیں اور پھلدار پودوں وغیرہ پر حملہ کرتی ہے۔ دیمک کے حملہ سے متاثرہ پودوں کو اوپر سے کھینچا جائے تو یہ آسانی سے جڑ کے ساتھ ہی اوپر آ جاتا ہے۔کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی کہ فصلات پر دیمک کے حملہ کو روکنے کے لئے گوڈی کریں یا بار ہیرو چلائیں۔ گوبر کی کچی کھاد کبھی استعمال نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :