سوڈان  بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں

عالمی تجارتی میلے میں شرکت کیلئے درخواستیں جمع کروانے کیلئے آخری تاریخ 24 نومبر 2014ء مقرر عالمی تجارتی نمائش کا انعقاد آئندہ سال 21 تا 28 جنوری 2015ء کو خرطوم میں ہو گا

اتوار 23 نومبر 2014 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے خرطوم ، سوڈان میں ہونے والے آٹھ روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت کے خواہش مند برآمدی اداروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں زرعی مشینری و آلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، توانائی وکان کنی، عمارتی سامان، خدمات، الیکٹریکل آلات اور صارفین کی دیگر مصنوعات جن میں تیار ملبوسات اور گھریلو آلات وغیرہ شامل ہیں۔

تیار وبرآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد حاصل ہوگی اور قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے گا۔ عالمی تجارتی میلے میں شرکت کیلئے درخواستیں جمع کروانے کیلئے آخری تاریخ 24 نومبر 2014ء مقرر کی گئی ہے جبکہ عالمی تجارتی نمائش کا انعقاد آئندہ سال 21 تا 28 جنوری 2015ء کو خرطوم میں ہو گا۔