پاکستان میں موبائل فون سننے کے باعث ٹر یفک حادثات میں بے تحاشہ اضافہ

اتوار 23 نومبر 2014 14:25

پاکستان میں موبائل فون سننے کے باعث ٹر یفک حادثات میں بے تحاشہ اضافہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) پاکستان میں زیادہ تر حادثات دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے ہوتے ہیں صرف ریسکیو 1122نے9لاکھ سے زائد ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک صرف لاہور ٹریفک پولیس ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال کرنے والے کا 98 ہزار 2سو50 افراد کے چالان کرچکی ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ 2013ء میں 20700 افراد کو دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر چالان کیا تھا ذرائع نے مزید بتایا کہ دوران ٹریفک موبائل فون سننے کے باعث حادثات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے دنیا میں سالانہ ٹریفک حا دثات میں 13لاکھ افراد ہلاک جبکہ 5کروڑ سے زائد افراد معذور ہوجاتے ہیں

متعلقہ عنوان :