وزیراعظم ہزارہ موٹروے کا سنگ بنیاد ہفتہ کورکھیں گے

60کلو میٹر طویل اور 4 رویہ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ ہے جس پر31ارب روپے لاگت آئے گی

اتوار 23 نومبر 2014 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف ہفتہ کوہزارہ موٹروے کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ اہم سڑک جو کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ ہے 60کلو میٹر طویل اور 4 رویہ ہوگی اور اس کی تعمیر پر اکتیس ارب روپے لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

ہزارہ موٹروے سے اسلام آباد اور حویلیاں کے درمیان فاصلہ صرف30منٹ میں طے کیا جا سکے گا جو حویلیاں ڈرائی پورٹ سے بھی منسلک ہوگی۔اس کے علاوہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہونگے۔