Live Updates

میری اور عمران خان کی منزل ایک ہی ہے، سیاسی کزن کے 30نومبر کے جلسے کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں،امید ہے حکومت 30نومبر کو عمران خان کو نہیں روکے گی، الزام تراشی کرنے والے جو دل میں آئے بول دیتے ہیں، میرا واپس آنا ڈیل کی باتیں کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 نومبر 2014 14:17

میری اور عمران خان کی منزل ایک ہی ہے، سیاسی کزن کے 30نومبر کے جلسے کی ..

کلورکوٹ( اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ میری اور عمران خان کی منزل ایک ہی ہے، سیاسی کزن کے 30نومبر کے جلسے کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں،امید ہے حکومت 30نومبر کو عمران خان کو نہیں روکے گی، الزام تراشی کرنے والے جو دل میں آئے بول دیتے ہیں، میرا واپس آنا ڈیل کی باتیں کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔

وہ اتوار کو بھکر جلسے کیلئے روانگی سے قبل کلورکوٹ میں میڈیا ے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے سیاسی کزن ہیں۔ ان کے 30نومبر کے جلسے کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں، میری اور عمران خان کے راستے ضرور الگ الگ ہیں لیکن ہماری منزل ایک ہی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ حکومت 30نومبر کے جلسے میں کوئی رکاوٹ ڈالے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے بھکر کا جلسہ خطے کی تاریخ کا پہلا جلسہ ہو گا۔

اس جلسے سے ہماری تحریک کا فیصلہ کن اغاز ہو گا۔ میں ملک کے ہر علاقے میں انقلاب لاؤں گا۔ہر قصبے میں لوگوں سے ملوں گا۔ طاہر القادری نے کہا ڈیل کی باتیں غلط ہیں، حکومت سے شہدا کے خون پر کوئی ڈیل نہیں ہو گی،الزام تراشی کرنے والے جو دل میں آئے بول دیتے ہیں، میرا واپس آنا ڈیل کی باتیں کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات