وزیراعظم محمد نواز شریف 29 نومبر کو ہزارہ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اتوار 23 نومبر 2014 14:03

وزیراعظم محمد نواز شریف 29 نومبر کو ہزارہ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف 29 نومبر کو ہزارہ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ اہم روڈ لنک پاکستان چین اقتصادی کوریڈور کا حصہ ہے، 60 کلومیٹر طویل موٹر وے پر 31 ارب روپے لاگت آئے گی، ہزارہ موٹر وے کی تعمیر سے اسلام آباد سے حویلیاں تک کا سفر کم ہوکر صرف 30 منٹ رہ جائے گا جبکہ حویلیاں ڈرائی پورٹ پراجیکٹ سے بھی انفراسٹرکچر فراہم ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ پراجیکٹ ایک خوشحال پاکستان کی تعمیر کیلئے موٹرویز کے نیٹ ورکس کو توسیع دینے کے وزیراعظم کے عزم کا ثبوت ہے۔ اس اہم پراجیکٹ سے لاکھوں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع، نئے تجارتی تصورات کے امکانات پیدا ہوں گے اور سماجی ترقی کو فروغ ملے گا۔