امریکی چیف کی امریکی حکام سے ملاقاتیں  امریکہ کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کر دار کی تعریف امداد جاری رکھنے کی یقین دہانی

پاکستانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں دنیا دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کو سمجھے جنرل راحیل شریف کا اسٹین فورڈ میں تقریب سے خطاب

اتوار 23 نومبر 2014 13:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے دنیا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سمجھے۔اسٹین فورڈ میں ایک تقریب سے خطاب میں جنرل راحیل شریف نے کہاکہ پاکستانی ایک بہادر، بہترین اور عظیم قوم ہے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلے کرنے کے لیے پاکستانی قوم متحد ہے ۔

پاکستانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت اورسب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ دنیا کو چاہیے کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سمجھے۔ قبل ازیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج کے وفد نے واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور امریکی صدر براک اوباما کے پاکستان و افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی ڈین فیلڈ مین اور اوباما انتظامیہ کے دیگر عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے وفد اور امریکی عہدے داروں کے درمیان بات چیت میں پاک امریکا عسکری تعلقات، خطے کی صورتحال خصوصی طور پر افغانستان اور پاکستان کے استحکام کے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈین فیلڈ نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا کا دوست ہے ماضی میں بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تعریف رہا۔ جنرل راحیل اور ڈین فیلڈ کے درمیان ملاقات میں پاکستان کی عسکری اور سویلین امداد میں تبادلہ خیال ہوا اور اوباما انتظامیہ نے امداد جاری رکھنے کی یقین دہائی کرائی۔

متعلقہ عنوان :