سرگودھا : ایک اور نومولود بچہ چل بسا،5 روز میں 19 بچے جاں بحق

اتوار 23 نومبر 2014 13:49

سرگودھا : ایک اور نومولود بچہ چل بسا،5 روز میں 19 بچے جاں بحق

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء)سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ٹیچنگ اسپتال میں آج ایک اور نومولود چل بسا۔5روز کے دوران انتقال کرجانے والے بچوں کی مجموعی تعدادبڑھ کر 19ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے ڈی ایچ کیوٹیچنگ اسپتال میں زیرعلاج نومولود بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی ایک اور زیرعلاج بچہ وفات پاگیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آج وفات پانے والے بچےکی پیدائش گھر میں ہوئی تھی ۔ جس کوتشویشناک حالت کے باعث اسپتال لایا گیا تھا ۔اسپتال ذرائع کے مطابق اس وقت ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں 22نومولود بچے زیر علاج ہیں ۔