2 روز میں بحیرہء روم میں افریقہ سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے 800 مہاجرین کر بچا لیا گیا،اطالوی حکام

اتوار 23 نومبر 2014 13:40

روم(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) لیبیا اور اٹلی کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران افریقہ سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے قریب 800افراد کو بحیرہء روم میں بچایا گیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق اطالوی حکام نے بتایا کہ ملکی کوسٹ گارڈ نے لیبیا کے پانیوں میں مشکلات کی شکار پانچ کشتیوں کو بچایا، جن پر 520 افراد سوار تھے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف لیبیا کی بحریہ کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز دارالحکومت طرابلس کے مشرق میں پچاس کلومیٹر پر واقع شہر جارابْلی کے ساحل کے قریب ڈوبنے والی کشتی پر سوار 105 افراد کو بچایا گیا ہے۔

رواں برس اب تک تقریبا? ڈیڑھ لاکھ غیرقانونی تارکین وطن بحیرہ روم کے ذریعے اطالوی جزیروں تک پہنچ چکے ہیں جب کہ درجنوں اس کوشش میں لقمہء اجل بھی بن گئے۔

متعلقہ عنوان :