پاکستان اور چین کے درمیان پشاور سے کراچی لائن اپ گریڈیشن کے لئے جلد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونگے

اتوار 23 نومبر 2014 13:39

پاکستان اور چین کے درمیان پشاور سے کراچی لائن اپ گریڈیشن کے لئے جلد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) پاکستان وزارت ریلوے اور چین کی وزارت ریلوے کے درمیان پشاور سے کراچی لائن اپ گریڈیشن کے جلد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونگے دسمبر 2017ء تک اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ٹریک اپ گریڈیشن کے بعد فریٹ ٹرین کی رفتار 90سے 120 کلو میٹر کی رفتار سے دوڑے گی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اپ گریڈیشن میں اسٹیشن کی مرمت ، ریلوے ٹریک اور آفنس لگانے کے کام شامل ہیں اور یہ سارے کام دسمبر 2017ء تک مکمل ہونے کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :