عراقی وزیراعظم نے انبار صوبے میں سکیورٹی فورسز کی مدد کیلئے مزید فضائی کارروائیوں کی ہدایت کر دی

اتوار 23 نومبر 2014 13:39

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے مغربی صوبے انبار میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف برسرپیکار ملکی فورسز اور مقامی قبائل کی مدد کے لیے مزید فضائی کارروائیوں کا اعلان کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق ۔عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ صوبے سے اسلامک اسٹیٹ کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز اپنا آپریشن جاری رکھیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ہدایات بغداد میں انبارکی صوبائی کونسل کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد جاری کیں۔ واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں نے جمعے کے روز صوبائی دارالحکومت رمادی پر چار اطراف سے حملہ کیا تھا اور شہر کے دفاع کے لیے مقامی قبائل ملکی فورسز کے شانہ بہ شانہ لڑ رہے ہیں۔ مقامی قبائل نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ شدت پسندوں کے خلاف ملکی فضائیہ اپنی کارروائیوں میں تیزی لائے۔

متعلقہ عنوان :