بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ذمہ واجبات 7کھرب 79 ارب 77کروڑ 50لاکھ روپے تک پہنچ گئے

اتوار 23 نومبر 2014 13:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) ملک بھر میں گزشتہ ا یک سال کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ذمہ واجبات شدہ رقم 7کھرب 79 ارب 77کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد ہے جبکہ موجودہ وقت میں مذکورہ صارفین کی غیر ادا شدہ رقم 40 ارب 83 کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی کی جانب سے سینٹ کے 108واں اجلاس میں تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک بھر میں بجلی کے صارفین سے محکمہ نے مجموعی طور پر 7کھرب 79ارب 77کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد جمع شدہ رقم ہے وزارت پانی و بجلی نے مزید بتایا کہ ڈسکوز سے واجبات 40ارب 83کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد لینے ہیں

متعلقہ عنوان :