Live Updates

عمران خان کو انڈے ،جوتے اور ٹماٹر مارنے کا منصوبہ بے نقاب

اتوار 23 نومبر 2014 12:41

عمران خان کو انڈے ،جوتے اور ٹماٹر مارنے کا منصوبہ بے نقاب

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) آج ہونے والے جلسے میں عمرا ن خان کا استقبال انڈوں ،جوتوں اورٹماٹروں سے کرنے کا لیگی کارکن کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق منصوبہ بنانے والے سرغنہ محمد عامر پر لاہورمیں عمران خان پر جوتا پھینکنے کا مقدمہ بھی درج ہے ۔

(جاری ہے)

انڈوں ،جوتوں اور ٹماٹروں پر "رو عمران رو "کا نعرہ بھی قلمبند کیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے بتایاکہ کارکنان کو جلسہ گاہ میں جانے سے روکا جارہاہے اور پولیس بھی تعاون نہیں کررہی ۔

منصوبہ بنانے والے لیگی کارکن عامر بٹ نے موقف اپنایا کہ مسلم لیگ ن نے گوجرانوالہ میں عمران خان کے استقبال کے لیے تیاریا ں مکمل کر لی ہیں ،لاہور میں ہمارے لیڈر میاں نواز شریف کے خلاف نا زیبہ الفاظ کے استعمال پر عمران کو جوتا مارا تھا ،میں ان کو بتانا چاہتاہوں کہ گوجرانوالہ مسلم لیگ (ن) کے جانثاروں کا شہر ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :