خوش رہتی ہوں اور اس کے طرح لوگ بھی بیحد پسند ہیں ‘ ماہ نور بلوچ۔۔۔

ترجیح ٹی وی سکرین ہوتی ہے لیکن اچھی فلم کی پیشکش ہوئی تو ضرور غوروخوض کروں گی ‘ اداکارہ

اتوار 23 نومبر 2014 12:18

خوش رہتی ہوں اور اس کے طرح لوگ بھی بیحد پسند ہیں ‘ ماہ نور بلوچ۔۔۔

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ خوش رہتی ہوں اور اس کے طرح لوگ بھی بیحد پسند ہیں ،کسی بھی کردار کو نبھانے سے پہلے اچھی طرح سوچ بچار کرتی ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ اس میں حقیقت کا رنگ نمایاں ہونا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے مصنوعی چیزیں اچھی نہیں لگتیں اس لئے میں اپنے کردار کو بھی حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھاتی ہوں ۔

(جاری ہے)

میر ے پاس ہر وقت درجنوں ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کی آفرز موجود ہوتی ہوں لیکن میں نے ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے اور میرا کام اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ماہ نور بلوچ نے کہا کہ ہمیشہ لوگوں سے یہی کہتی ہوں کہ خوش رہنے میں کیا خرچ آتا ہے اور دوسروں کو بھی خوش رہنے کی تلقین کرتی ہوں ۔ مسکراہتے ہوئے لوگ مجھے بڑے پسند ہیں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھاکہ میری ہمیشہ ترجیح ٹی وی کی سکرین ہوتی ہے لیکن اچھی فلم کی پیشکش ہوئی تو ضرور غوروخوض کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :