قائد اعظم کرکٹ ٹرافی گولڈ لیگ کے آٹھویں مرحلے کا آغاز (کل) ہو گا

اتوار 23 نومبر 2014 12:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) قائد اعظم کرکٹ ٹرافی گولڈ لیگ 2014-15ء کے آٹھویں مرحلے کا آغاز (کل) پیر سے ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ ہو گا۔

(جاری ہے)

لاہور سٹی گراؤنڈ میں کراچی ڈولفنز اور لاہور لائنز، ڈائمنڈ کلب گراؤنڈ اسلام آباد میں نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں پشاور پینتھرز اور اسلام آباد لیپرڈز، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں راولپنڈی ریمز اور ملتان ٹائیگرز، قذافی سٹیڈیم لاہور میں واپڈا اور پورٹ قاسم اتھارٹی، مرغزار سٹیڈیم اسلام آباد میں زیڈ ٹی بی ایل اور ایس این جی پی ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :