جنوبی افریقن بلے باز کولن انگرام کا گلیمورگن سے تین سالہ معاہدہ کرلیا

اتوار 23 نومبر 2014 12:08

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) جنوبی افریقن بلے باز کولن انگرام نے انگلش کاؤنٹی کلب گلیمورگن کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔ وہ بطور کول پاک کھلاڑی کلب کی نمائندگی کریں گے جس کا مطلب ہے کہ وہ غیر ملکی کھلاڑی تصور نہیں ہوں گے۔ 29 سالہ انگرام نے ایک سال قبل جنوبی افریقن ٹیم کی نمائندگی کی تھی اور حال ہی میں انہیں واریرز ٹیم کی قیادت دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے 2010ء میں ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو سنچری بنائی تھی۔ انگرام کاؤنٹی کرکٹ میں اپنے ہم وطن کھلاڑی جیکس روڈلف کو جوائن کریں گے۔ انگرام نے کلب سے تو تین سالہ معاہدہ کر لیا ہے تاہم ابھی انہیں کرکٹ ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ بورڈ کی جانب سے کلیئرنس کا انتظار ہے جس کے بعد وہ کلب کی نمائندگی کر سکیں گے۔