آئندہ ماہ بھارت کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان (کل)ہو گا

اتوار 23 نومبر 2014 12:08

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) آئندہ ماہ بھارت کے خلاف شیڈول چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان (کل) پیر کو ہو گا۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 دسمبر سے شروع ہو گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز نیشنل سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سلیکٹرز نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں پر حتمی فیصلہ کیا تاہم ٹیم کا باضابطہ اعلان کل پیر کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فاسٹ باؤلرز مچل جانسن، پیٹر سڈل اور جوش ہیزلووڈ کو سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ریان ہیرس کو بھی چوتھے باؤلر کے طور پر سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے تاہم انہیں گھٹنے کی سرجری کے بعد شیفلڈ شیلڈ راؤنڈ میچ میں اپنی باؤلنگ میں بہتری اور ردھم لانے کی ہدایت کی گئی ہے، ہیزلووڈ پانچ ون ڈے میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہیں چار برس طویل انتظار کے بعد پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو دیے جانے کا قوی امکان ہے، ہیڈن تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ان کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت متوقع ہے تاہم کپتان مائیکل کلارک ابھی تک غیریقینی صورت حال سے دوچار ہیں۔

متعلقہ عنوان :